شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ جواہر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ خاتون شیخ سلیمہ عرف شہناز بی نے آج صبح کے اوقات فوت ہوگئی ۔ جواہر نگر پولیس ذرائع کے مطابق شیخ سلیمہ شاہ پیرمیٹ علاقہ کے ساکن شیخ بابا کی بیوی تھی ۔ بابا ہر روز نشہ کرنے کا عادی تھا اور مئے نوشی کے بعد مکان لوٹتا تھا ۔ اس بات سے یہ خاتون پریشان تھی ۔ بابا کی شراب نوشی کی عادت کے مسئلہ پر دونوں میاں بیوی اکثر جھگڑتے تھے ۔ 13 نومبر کے دن اس خاتون نے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودسوزی کرلی تھی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔