شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد۔/5 جولائی، ( سیاست نیوز) شوہر کی ہراسانی اور مار پیٹ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خود سوزی کرلی۔ بیگم پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ سریتا جو امبیڈکر نگر علاقہ بالمرائی کے ساکن سدھاکر کی بیوی تھی نے گزشتہ ہفتہ جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی جس کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سریتا کی شادی سال2013 میں ہوئی تھی اور سدھاکر شادی کے چند روز بعد سے زائد جہیز کیلئے اس خاتون کو ہراساں و پریشان کررہا تھا۔ نشہ کی حالت میں گھرپہنچنا او مار پیٹ کرنا اس کی عادت بن گئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔