شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودسوزی

حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ راملو اماں جو حیات نگر علاقہ کے ساکن شخص وینکنایا کی بیوی تھا ۔ جن کا تعلق ناگرکرنول سے بتایا گیا ہے ۔ 7 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی اور ان کے 5 بچے ہیں ۔ وینکیا شراب کے نشہ کا عادی تھی اور نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا ۔ شوہر کی مارپیٹ اور روزآنہ کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے 5 اکٹوبر کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے آگ لگالی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔