حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) شوہر کے شک و شبہ اور مارپیٹ سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ مائیلادیوپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ انجماں نے خودسوزی کرلی ۔ 15 ستمبر کے دن اس خاتون نے انتہائی اقدام کیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ انجماں پیشہ سے مزدور تھی اور راجندر نگر علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی 9 سال قبل ہوئی تھی ۔ وینکٹیش کو اپنی بیوی کے کردار پر شک و شبہ تھا اور وہ اپنی بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا کرتا تھا ۔ 15 ستمبر کے دن انجماں فون پر بات کر رہی تھی ۔ اس بات پر دونوں میں پھر جھگڑا ہوا ۔ نشہ کی حالت میں دہت وینکٹیش نے بیوی کو زدوکوب کیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔