شوہر کی ہراسانی پر دل برداشتہ بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ خاتون رادھیکا جو ایل بی نگر علاقہ کے ساکن پربھاچاری نے کل رات پھانسی لیکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ یہ خاتون شہور کی ہراسانیوں سے تنگ آچکی تھی ۔ ان کی شادی 13 سال قبل ہوئی تھی اور ایک گیارہ سالہ لڑکا انہیں موجود ہے ۔ گذشتہ 6 ماہ سے اس خاتون کو ہ راسانی کا سامنا تھا ۔ ہر دن کسی نہ کسی بات پر برہماچاری جھگڑا کرتے ہوئے اس کی بیوی کو ہراساں و پریشان کرتا اور اذیت پہونچایا کرتا تھا ۔ خاتون کے والدین نے بھی گذشتہ بات چیت کی تھی اور پنچایت سے متوفی خاتون کے شوہر کی کونسلنگ کی گئی تھی لیکن اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اس بات سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔