حیدرآباد ۔ /13 جولائی (سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ پرشانتی جو ناگولہ پلی علاقہ کے ساکن بالاشیوڈو کی بیوی تھی اس خاتون کو زائد جہیز کے لئے شوہر ہراساں و پریشان کرتا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات خودکشی کرلی ۔