شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ ثانیہ فاطمہ جو ملاپور بالاپور علاقہ کے ساکن سید محمد عقیل کی بیوی تھی 8 سال قبل ان دونوں نے اپنی پسند سے شادی کی تھی اور ثانیہ نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ چند روز سے عقیل اپنی بیوی کو کافی ہراساں و پریشان کر رہا تھا جس سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔