شوہر کی ہراسانی سے بیوی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ کالاپتھر میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آ کر خودکشی کرلی۔ کالاپتھر پولیس کے مطابق 33 سالہ لاونیا جو موچی گلی علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے۔ ان کی شادی 14 سال قبل ہوئی تھی۔ اس خاتون نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق شوہر اور سسرالی رشتہ دار اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کررہے تھے۔ پولیس کالاپتھر مصروف تحقیقات ہے۔