حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) دوسرے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پرگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ ملااماں جو رام نگر پرگی علاقہ کے ساکن گوپال کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 16 اکٹوبر کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ ملااماں کی دوسری شادی 6 سال قبل گوپال سے ہوئی تھی جبکہ 6 سال قبل برکت پلی کے ساکن شیکھر نے اسے اولاد نہ ہونے کے سبب طلاق دے دیا تھا ۔ شیکھر اور ملااماں نے 9 سال قبل شادی کی تھی ۔ ملااماں کا دسرا شوہر گوپال کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر گوپال اپنی بیوی کو ہراساں کرتا تھا اور مارپیٹ کا نشانہ بنایا کرتا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حفیظ پیٹ اور ہائی ٹیک سٹی ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 35 سالہ سریش کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کل رات ہائی ٹیک سٹی اور حفیظ پیٹ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا ۔ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔