حیدرآباد /25 اگست ( سیاست نیوز ) بے روزگار شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ رائے درگم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 27 سالہ شمیم بیگم نے کل خودسوزی کرلی ۔ شمیم بیگم رائے درگم علاقہ کے ساکن سید محبوب کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سات سال قبل ہوئی تھی اور ان کے چار بچے ہیں ۔ شوہر محبوب بے روزگار تھا اور زائد جہیز کیلئے اپنی بیوی کو پریشان کیا کرتا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے