شوہر کی ہراسانی ، خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /22 فبروری (سیاست نیوز) شوہر کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ بی لاونیا کی شادی شیورام پلی کے ساکن پانڈو سے 11 سال قبل ہوئی تھی ۔ شوہر لاونیا کو مبینہ طور پر اکثر جھگڑا کیا کرتا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس نے پانڈو کے خلاف دفعہ 306 کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔