حیدرآباد ۔ 21 مارچ (سیاست نیوز) شوہر کی موت سے دلبرداشتہ بیوی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تاخیر سے منظرعام پر آیا۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ شوبھارانی جو ایل بی نگر میں رہتی تھی، اس خاتون کے شوہر کو ٹی بی کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور چند ماہ قبل اس کے شوہر کی موت ہوگئی تھی۔ شوہر کی موت کے بعد شوبھا رانی اپنے ساس اور خسر کے ساتھ اپنی 9 سالہ لڑکی کے ہمراہ رہنے لگی۔ تین دن سے وہ اچانک لاپتہ ہوگئی۔ اس کے گھر والے اس بات پر مطمئن تھے کہ شوبھا رشتہ داروں کے یہاں گئی ہوگی۔ تاہم آج صبح پوجا کے کمرے کی صفائی کیلئے جب کمرہ کھولا گیا تو وہ فیان سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ ایل بی نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔