حیدرآباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) شوہر کی موت سے تنہائی اور ذہنی تناؤ کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس حدود میں میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 43 سالہ لکشمی جو پی اینڈ ٹی کالونی دلسکھ نگر علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کے شوہر کی حالیہ دنوں موت ہوگئی تھی اور اس دن سے یہ خاتون ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔