حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کو لاحق مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پیشہ سے طالبہ اس خاتون نے کل رات یہ انتہائی اقدام کیا ۔ جس کے شوہر کی خواہش تھی کہ وہ اپنی بیوی کو اعلی تعلیم دلوائے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ ڈی مکندا جو نارسنگی کے ساکن تماریڈی کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ ان کی شادی سال 2006 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے تھے ۔ تماریڈی اپنی بیوی کو اعلی تعلیم دلوانا چاہتا تھا ۔ لیکن وہ شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ مکندا زیر تعلیم تھی اور وہ پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔