حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کردار پر شبہ اور شوہر کی مارپیٹ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ جس کی شادی گذشتہ سال اکٹوبر میں ہوئی تھی ۔ یہ واقعہ سعیدآباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 18 سالہ اکھیلا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ سعیدآباد چنتل علاقہ کے ساکن وینکٹیش سے اکھیلا کی شادی 27 اکٹوبر 2017 کو ہوئی تھی ۔ شادی کے چند روز بعد سے اس خاتون کو شوہر کی ہراسانی کا سامنا تھا اور اس کا شوہر اس کے کردار پر مسلسل شک و شبہ کرتا تھا اور اس بات پر ہراساں کرتے ہوئے اسے مار پیٹ کا نشانہ بناتا تھا ۔ شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر اکھیلا اس کے مائیکے چلے گئی تھی جس نے 25 ستمبر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس سعیدآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔