شوہر کی رفاقت اور نیک دل بیوی

ہر شوہر کا اپنی بیوی سے یہ مطالبہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی ساری دلچسپیاں اور فکر و عمل کی ساری قوتیں اس کے گھر کو چار چاند لگانے کیلئے وقف کردے اور گھریلو زندگی کو خوشگوار بنانے اور بنائے رکھنے کیلئے شب و روز کوشاں رہے۔

شوہر کا یہ مطالبہ اسی وقت پورا ہوسکتا ہے جب بیوی کو اپنے فرائض کا پورا پورا احساس ہو اور وہ اس شعور کے ساتھ گھریلو زندگی گذارنے کی کوشش کرے کہ خاندان کا بننا بگڑنا میرے بننے اور بگڑنے پر موقوف ہے۔ عورت کو شوہر کے یہاں قدم رکھتے ہی یہ طئے کرلینا چاہئے کہ مجھے آخری دم تک اپنی زندگی اسی شوہر کے ساتھ گذارنی ہے جس کو خدا نے میری رفاقت کیلئے منتخب کیا ہے۔ اب اس کی عزت میری عزت ہے، اس کا گھر میرا گھر ہے، اس کا مال میرا ہے۔ اس کا بننا میرا بننا ہے اور اس کا بگڑنا میرا بگڑنا ہے۔ نیک بیویاں شوہر کی اطاعت کرنے والی ہوتی ہیں اور مردوں کے پیچھے اللہ کی حفاظت و نگرانی میں اس کے حقوق اور امانتوں کی حفاظت کرتی ہیں‘‘۔