حیدرآباد /29 مئی ( سیاست نیوز ) ایک خاتون نے اپنے ایک بیٹے کے ہمراہ شوہر کی داشتہ کا قتل کردیا ۔ یہ سنسنی خیز واقعہ شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ نرسما اماں کا تلسی اماں اور اس کے بیٹے سریکانت نے قتل کردیا ۔ نرسمااماں کے گرو سوامی نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔ گرو سوامی تلسی اماں کا شوہر تھا ۔ جو ترکاپلی علاقہ میں رہتے تھے ۔ نرسما اماں راجیہ نامی شخص کی بیوی تھی اور میوہ فروخت کرتی تھی ۔ ان دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات کا جیسے ہی گروسوامی کی بیوی تلسی کو علم ہوا اس نے اپنے بیٹے کی مدد سے کل رات نرسمہا اماں کا قتل کردیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پیٹ بشیرآباد مسٹر ایم سرینواس راؤ نے بتایا کہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔
ڈی سی ایم کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک
شمس آباد /29 مئی ( سیاست نیوز )شمس آباد کے علاقہ کشن گوڑہ کے قریب ڈی سی ایم کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایس سری سیلم 30 سالہ پیشہ لیبر ساکن اڈم گڈہ راجندر نگر متوطن جڑچرلہ محبوب نگر 21 مئی کو کشن گوڑہ فلائی اوور بریج کے پاس سے جارہا تھا جسے ڈی سی ایم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا گیا جہاں وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر ہری پرساد ریڈی نے مقدمہ درج کرلیا ۔