شوہر کی بیرون ملک موجودگی پر تنہائی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) شوہر کی دوبئی میں موجودگی سے تنہائی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ جن کی شادی 2 سال قبل ہوئی تھی ۔ شہر کے علاقہ بوئن پلی میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ خاتون سندھو جاجو بوئن پلی علاقہ کے ساکن شخص کرشنا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے شوہر کی بے رخی سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات خودکشی کرلی ۔ سندھوجا اس کے شوہر کو دوبئی سے واپس آنے کیلئے زور دے رہی تھی ۔ لیکن اس کا شوہر واپس آنے میں تاخیر کر رہا تھا ۔ تنہائی اور شوہر کی بے رخی سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے کل رات خودکشی کرلی ۔ ان کی شادی 2016 میں ہوئی تھی ۔ پولیس بوئن پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔