شوہر کی انسانیت سوز حرکات کی وجہ بیٹیوں کے قتل کا انکشاف

حیدرآباد۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں کل اپنی دو لڑکیوں کا بے رحمی سے قتل کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ پولیس نے ذرائع کے مطابق قاتل خاتون رجنی نے اپنی دو لڑکیوں کے قتل کی وجوہات بتاتے ہوئے حیرت انگیز انکشاف کیا اور اپنے شوہر ونئے پر انسانیت سوز حرکات کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شوہر کی حرکت کے سبب ہی اس نے اپنی لڑکیوں کا قتل کیا۔ یاد رہے کہ کل رات تکارام گیٹ پولیس حدود کے علاقہ ٹیچرس کالونی ماریڈپلی میں رجنی نامی خاتون نے اپنی دونوں لڑکیوں 3 سالہ تکشنیتا اور 8 سالہ اَونتیکا کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا اور راہ فرار اختیار کرلی۔ رجنی نے پولیس کو بتاتے ہوئے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ اس کا شوہر اپنی کمسن لڑکیوں کا جنسی استحصال کررہا تھا۔