حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر کی جانب سے ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ سجاتا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر پہاڑی شریف پولیس مسٹر بھاسکر ریڈی نے بتایا کہ سجاتا مامڑپلی علاقہ کے ساکن راجندر پرساد کی بیوی تھی جو ملازمت کرنا چاہتی تھی ۔ ان کی شادی 5 سال قبل ہوئی تھی ۔ لیکن سجاتا کا شوہر اپنی بیوی کیلئے ملازمت تلاش کرنے میں ناکام ہوگیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔