شوہر کو دھوکہ دینے والی بیوی کی خودکشی

شوہر کو دھوکہ دینے والی بیوی کی خودکشی
حیدرآباد /5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شوہر کو دھوکہ دینے کے بعد اپنی غلطی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ مہاناکال پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 33 سالہ کلاوتی نامی خاتون نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ اس خاتون نے ایک خودکشی نوٹ میں اپنے شوہر سے معافی مانگی اور شوہر کو دھوکہ دینے کا تذکرہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کلاوتی گھانسی منڈی کے ساکن کرشنا راؤ کی بیوی تھی ۔ اس نے 27 نومبر کے دن اپنے شوہر کے نام نوٹ لکھا اور نامعلوم زہر کا استعمال کرلیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس خاتون کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔