شوہر و سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ سریتا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ سریتا بدویل علاقہ کے ساکن ملیش کی بیوی تھی ۔ 4 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں ۔ شادی کے وقت سریتا کے والدین نے نقد رقم طلائی زیورات اور ضروری ساز و سامان دیا تھا ۔ تاہم گذشتہ چند دنوں سے اس کو زائد جہیز کیلئے پریشان کیا جارہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے کل کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔