شوہر نے کردار پر شک کرتے ہوئے بیوی کو قتل کردیا

حیدرآباد۔ 4 ؍ اکٹوبر (سیاست نیوز)   بیوی کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے ایک شوہر نے اس کا قتل کر دیا ۔ سرورنگر پولیس کے بموجب چالیس سالہ مناوت اچی ساکن گرین پارک کالونی سرورنگر کو اس کے شوہر ایم روی نے چاقو سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا ۔ اچی حملہ میں شدید زخمی ہوگئی جس کے سبب اسے مقامی عوام کی مدد سے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ روی اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کیا کرتا تھا جس کے سبب اس نے اس کا قتل کیا ۔