حیدرآباد ۔ یکم / اگست (سیاست نیوز) جواہر نگر علاقے میں پیش آئے واقعہ میں ایک شوہر نے بیوی کے آشنا کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ شیخ رحیم عرف ظہیر ساکن ملکاجگری جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اسی علاقے کی رہنے والی رشمی نامی خاتون سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے ۔ لکشمی کے شوہر راجو کو اس بات کا پتہ چلنے پر اس نے شیخ رحیم کو شدید زدوکوب کیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقل کئے جانے پر اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس جواہر نگر نے اس ضمن میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
زیر تعمیر عمارت سے گر کر زخمی
مزدور فوت
حیدرآباد ۔ یکم / اگست (سیاست نیوز) زیرتعمیر عمارت میں کام کرنے کے دوران تیسری منزل سے گرنے کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا مزدور زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے بموجب 21 سالہ کے ستیش /20 جولائی کو سرینواس نگر میں زیرتعمیر عمارت کی دوسری منزل پر کام کررہا تھا کہ وہ اتفاقی طور پر گرپڑا اور شدید زخمی ہوگیا ۔ ستیش کو گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔