شوہر نے بیوی کا بہیمانہ قتل کردیا

حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ میلاردیو پلی حدود میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا بہیمانہ انداز میں قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ میلاردیوپلی کے حدود میں پدماشالی پورم کا ساکن رمیش نے اس کی بیوی سریشا کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا اور فرار اختیار کرلی۔ ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان گزشتہ چند عرصہ سے یہاں قیام پذیر تھا ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے میاں بیوی میں تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔