شوہر سے علیحدگی کے خوف سے بیوی کی خودکشی

حیدرآباد 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر سے علیحدگی کے خوف سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ 35 سالہ لکشمی جوتم کنٹہ الوال علاقہ کے ساکن تروپتی ریڈی کی بیوی تھی۔ دونوں میاں بیوی ایک سال سے علیحدہ رہنے لگے تھے اور لکشمی نے شوہر کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح اس خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔