حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں شروتی نامی خاتون فوت ہوگئی ۔ جو شوہر سے علحدہ اپنے آشنا کے ساتھ رہنے لگی تھی ۔ پولیس کے مطاقب 35 سالہ شروتی جو مائتری نگر میاں پور علاقہ کے ساکن ونئے سوامی کی بیوی گذشتہ چند عرصہ سے اپنے شوہر کو چھوڑکر آشنا کے ساتھ رہنے لگی تھی ۔ گذشتہ روز اس خاتون کا بیٹا ضلع گنٹور سے حیدرآباد آیا تھا ۔ جو تعلیمی سال کی چھٹیوں پر تھا ۔ تاہم اس نے والدہ کی کوئی پرواہ نہیں کی اور اپنے والد کے پاس چلا گیا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔