حیدرآباد 23 مئی (سیاست نیوز) شوہر سے علحدہ ایچ آئی وی مرض کی شکار ایک خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ بالا نگر پولیس حدود میں واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 22 سالہ میری نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق میری جو پیشہ سے نرس تھی ۔ بالانگر کے ساکن سریش بابو کی بیوی تھی ۔ میری اپنے شوہر سے علحدہ رہنے لگی تھی ۔ اس خاتون نرس کو ایچ آئی وی ایڈس تھا اور وہ اس مرض سے متاثر تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی۔