شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں میاں بیوی کا جھگڑا بیوی کی موت کا سبب بن گیا ۔ ماریڈپلی پولیس کے مطابق 43 سالہ امرتا جو لکشمی نگر ویسٹ ماریڈ پلی علاقہ کے ساکن گوپال کی بیوی تھی ۔ دونوں میاں بیوی میں ذرا سی بات پر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور کل رات جھگرا شدید ہوگیا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) وقارآباد اور لنگم پلی کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس وقارآباد کے مطابق 51 سالہ شنکر داس جو پیشہ سے کسان تھا ۔ آر سی پورم میں رہتا تھا وہ وقارآباد اور لنگم پلی کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔