شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 40 سالہ انیتا جو ضیاگوڑہ علاقہ کے ساکن شخص وینکٹ راملو کی بیوی تھی نے کل شوہر سے مبینہ جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا ۔ انیتا اور اس کے شوہر کا اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔