حیدرآباد /4 اگست ( سیاست نیوز ) شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ مادھوی نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ مادھوی دنڈیگل کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ۔ گذشتہ کئی دنوں سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا ۔ 2 اگست کے دن شوہر سے جھگڑے کے بعد مادھوی نے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ دنڈیگل پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔