شوہر سے جھگڑا ، بیوی کی خودسوزی

حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک بیوی نے خودسوزی کرلی ۔ سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ خاتون شاردھا جو تکارام گیٹ علاقہ کے ساکن شخص متیالو کی بیوی اور اس کے شوہر کے درمیان اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ 4 ستمبر کو دن بھی میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جس کے بعد خاتون نے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔