شوہر سے جھگڑا، بیوی کی خودسوزی

حیدرآباد۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) شوہر سے معمولی بات پر جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خودسوزی کرلی۔ جیڈی میلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 32 سالہ سہاسنی جو رام ریڈی نگر علاقہ کے ساکن مدھو کی بیوی تھی، کل رات مدھو اور سہاسنی میں معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ جھگڑے کے بعد سہاسنی نے ذہنی تناؤ کے عالم میں اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔