شوہر سے ترک تعلق کے بعد آشنا کے ساتھ رہنے والی خاتون کی خودکشی

حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر سے دغہ بازی اور آشنا سے وفاداری ایک خاتون کیلئے مہنگی ثابت ہوگئی اور خاتون نے اپنے غلطی کا سیلفی ویڈیو تیار کرنے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ خاتون پی شری چرنی جو پیشہ سے بیوٹیشن تھی اپنے شوہر سے دوری اختیار کرلی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کے ایک راجکمار نامی شخص سے ناجائز تعلقات قائم ہوچکے تھے اور یہ معاملہ کافی دنوں سے جاری تھا ۔ شوہر کو شک و شبہ ہونے کے بعد خاتون نے شوہر سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور اپنے آشنا سے وفاداری میں مگن تھی ۔ ذرائع کے مطابق شری چرنی جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن لکشی نارائنا کی بیوی تھی ۔ گذشتہ چند دنوں سے خاتون اور اس کے آشنا کے درمیان تعلقات میں بگاڑ پیدا ہوگیا تھا ۔ خاتون نے اپنے سیلفی ویڈیو میں اس بات کا اعتراف کیا اور راجکمار پر الزام لگایا کہ وہ اس نے اس کی زندگی جہنم بنادیا ہے اور شوہر سے دھوکہ دہی کی اسے خوب سزا ملی ہے ۔ پولیس نے سیلفی کو بھی حاصل کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔