شوہر سے بات چیت پر بیوی کا خاتون پر حملہ، خاتون فوت

حیدرآباد۔/11ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شوہر سے دوسری خاتون کی بات چیت پر پیدا تنازعہ ایک خاتون کی موت کا سبب بن گیا۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ انڈالو اس کی پڑوسن اوراس کے رشتہ داروں کے مبینہ حملہ میں فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق انڈالو جو جاروب کش تھی یادگیری نامی شخص کی بیوی تھی، اس خاتون کو جنگماں نامی خاتون نے اس کے شوہر سے بات چیت اور ملاقات کرتے ہوئے دیکھ لیا۔ اس بات پر جنگماں شدید غم و غصہ کا شکار تھی جس نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے اس کی بیٹی، بیٹا اوربہو کے ساتھ انڈالو کے گھر گئی اور بدسلوکی کرنے کے بعد ان سب نے انڈالو کو شدید زدوکوب کیا۔ اس حملہ میں زخمی خاتون کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس حملہ کے الزامات کا جائزہ لے رہی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔