حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) گھریلو اخراجات کیلئے بیوی سے بحث و تکرار کے بعد ایک شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ چکڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 44 سالہ راجو نے 27 مئی کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ راجو کا اس کی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا ۔ گھریلو اخراجات کیلئے یہ شخص ماہانہ 10 ہزار روپئے دیتا تھا لیکن اس کی بیوی سنگیتا 12 ہزار کا مطالبہ کر رہی تھی ۔ معاشی مجبوری کے سبب وہ 12 ہزار نہیں دے سکتا تھا اور ان کے 2 بچے ہیں ۔ سنگیتا راجو کے مشترکہ خاندان میں نہیں رہ رہی تھی اس وجہ سے وہ بیوی بچوں کے ساتھ الگ رہتا تھا ۔ جس نے معاشی مجبوری کے سبب بیوی کی ضد کے آگے انتہائی اقدام کرلیا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔