شوہر بیوی میں جائداد کا اختلاف ، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) معشوقہ سے شادی اور اس کے خواہشات عاشق شوہر کی موت کا سبب بن گئے ۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 26 سالہ سی ایچ شام سندر ریڈی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شام سندر ریڈی فلم نگر بنجارہ ہلز میں رہتا تھا جو پیشہ سے پینٹر بتایا گیا ہے ۔ دو ماہ قبل اس نے اپنی محبوبہ ایڈی سے شادی کرلی تھی ۔ شام سندر ریڈی کی بیوی نے شادی کے بعد اپنے مائیکے جانے کے بعد وہ واپس نہیں آرہی تھی ۔ سریشا اپنے شوہر شام سندر ریڈی سے خواہش کر رہی تھی کہ وہ اس کی جائیداد کو اس کے نام کرے بصورت دیگر وہ اس کے مکان نہیں آئے گی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ریڈی نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس بنجارہ ہلز مصروف تحقیقات ہے ۔