حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں ایک 58 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گائتری نامی خاتون نے گزشتہ روز نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھا جو علاج کے دوران آج صبح فوت ہوگئی۔ پولیس لالہ گوڑہ کے مطابق اس خاتون کو ہراسانی کا سامنا تھا۔ شوہر اور سسرالی رشتہ داروں پر الزام ہے کہ اس خاتون کو کافی پریشان اور ہراساں کیا جارہا تھا۔ لالہ گوڑہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔