حیدرآباد ۔ /2 مئی (سیاست نیوز) مزید جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ یہ واقعہ مہیشورم علاقے میں پیش آیا ۔ پولیس کے بموجب 23 سالہ کے ایشوریا جو پیشہ سے مزدور تھی کی شادی دیڑھ سال قبل وٹھل سے ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد سے ہی شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے اسے مزید جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا جس کے نتیجہ میں آج ایشوریا کو رسی سے گلا گھونٹ دیا گیا اور اسے پھانسی پر لٹکا دیا گیا ۔ پولیس مہیشورم نے مزید جہیز کیلئے تنگ کرنے اور قتل کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔