حیدرآباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میرپیٹ میں ایک خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے قتل کے بعد پھانسی پر لٹکا دیا ۔پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ سری لتا جو الماس گوڑہ علاقہ کے ساکن ناگراجو کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی گذشتہ سال ہوئی تھی ۔ اس خاتون کو شادی کے چند روز بعد ہی سے ہراساں و پریشان کیا جانے لگا تھا اور سری لتا کے والدین کے مطابق اس خاتون کو اذیت پہونچائی جاتی تھی اور انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سری لتا کا پہلے قتل کردیا گیا اور پھر بعد میں اس کی نعش کو پھانسی پر لٹکادیا گیا تاکہ اس کی موت کو خودکشی قرار دیا جاسکے ۔ پولیس میرپیٹ نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔