شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : شوہر اور سسرالی رشتہ دار کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے اپنے بچوں کے ہمراہ خود کشی کا اقدام کرلیا ۔ تاہم خاتون اور اس کی لڑکی فوت ہوگئی جب کہ اس کا 9 سالہ لڑکا کرشماتی طور پر بچ گیا ۔ معین آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وجئے نگر کالونی پدامنگلارم علاقہ کے ساکن شخص وینکٹیش کی بیوی 25 سالہ مادھوی نے اس کی 6 سالہ لڑکی پوانی اور 9 سالہ لڑکے پون کے ہمراہ پانی کے سمپ میں چھلانگ لگادی اس دوران پون بچ گیا ۔ اور ماں بیٹی دونوں ہلاک ہوگئے ۔ معین آباد پولیس کے مطابق مادھوی کو زائد جہیز کے لیے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے شدید ہراسانی کا سامنا تھا ۔ اس ہراسانی سے دل برداشتہ ہو کر خاتون نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔