حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ مومن پیٹ پولیس کے مطابق 23 سالہ خاتون روکماں جو مومن پیٹ علاقہ کے ساکن نرسمہلو کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 25 اپریل کے دن خودسوزی کرلی اور کل رات ہی علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ روکماں کی شادی 2 سال قبل ہوئی تھی اس خاتون کو 40 ہزار نقد رقم طلائی زیورات و ضروری ساز و سامان دیا گیا تھا ۔ تاہم گذشتہ چند روز سے خاتون کی شوہر اور اس کے سسرالی رشتہ دار مبینہ طور پر ہراسانی کر رہے تھے اور زائد جہیز کیلئے اس خاتون کو اذیت پہونچائی جارہی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ مومن پیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔