حیدرآباد /3 مارچ ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ بھاگیماں جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن جنگایا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 29 فروری کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ بھاگیماں کی شادی 15 سال قبل ہوئی تھی اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ جس سے وہ پریشان تھی اور اس خاتون کا شوہر و سسرالی رشتہ دار اسے مزید پریشان کر رہے تھے جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔