شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔ 3 فروری (سیاست نیوز) نارسنگی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے مبینہ خودسوزی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ کے مہیشوری ساکن نارسنگی کو اس کے شوہر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا جس کے نتیجہ میں اس کے مکان میں خودسوزی کرلی۔ پولیس نارسنگی نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔