حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ ناگامنی جو رویندر نگر علاقہ کے ساکن شخص ماروتی کی بیوی تھی نے 15 دسمبر کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھا ۔ جو ہاسپٹل میں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ اس خاتون کو 8 لاکھ روپئے زائد جہیز کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا جارہا تھا ۔ اس خاتون شوہر کے علاوہ ساس خسر اور نند اذیت پہونچا رہے تھے ۔ شادی کے وقت 3 لاکھ روپئے نقد رقم اور 10 تو طلائی زیورات و دیگر سامان دئیے گئے تھے ۔ پولیس عثمانیہ یونیورسٹی نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔