شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی ، خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/4نومبر، ( سیاست نیوز) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 21سالہ خاتون جیوتی جو سبھاش نگر علاقہ کے ساکن مہیش کی بیوی تھی اس خاتون کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور شادی کے چند روز بعد سے اس خاتون کو ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا۔ مسلسل ہراسانی اور اذیت سے دلبرداشتہ خاتون جیوتی نے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس پیٹ بشیرآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔