حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) شوہر اور ساس کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ رادھیکا جو کوکا پیٹ علاقہ کے ساکن جسپال کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 27 مئی کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات یہ خاتون فوت ہوگئی ۔ اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے شوہر اور ساس کی جانب سے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا ۔ زائد جہیز کے مطالبہ کو پورا کرنے میں تاخیر پر اس خاتون کو اذیتیں پہونچائی جارہی تھی ۔ شوہر اور ساس نے اس خاتون کو مطالبہ پورا نہ کرنے کی صورت میں مرجانے کا مشورہ دیا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نارسنگی مصروف تحقیقات ہے ۔