حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) شوہر اور ساس کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 19 سالہ پلوی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مری نے گھر سے فرار ہوکر اپنی مرضی سے ایک آٹو ڈرائیور سے شادی کی تھی اور اپنی والدہ کو دھوکہ دیا تھا ۔ لڑکی اچانک ایک عرصہ کے بعد دو دن قبل اس کی والدہ کو فون پر اطلاع دی تھی کہ بیرامل گوڑہ میں مقیم ہے ۔ اپنی لاپتہ لڑکی کی اطلاع کے ساتھ خاتون جب لڑکی سے ملاقات کیلئے پہونچی تو اس کو پتہ چلا کہ لڑکی نے مدھو سے شادی کرلی جس کا اسے شبہ تھا ۔ تاہم لڑکی نے آخری وقت اپنی والدہ کو بتایا کہ شادی کے بعد سے شوہر اور ساس کسی نہ کسی بات پر اسے ہراسان و پریشان کرتے ہوئے اذیت پہونچاتے تھے ۔ جس سے تنگ آکر اس نے نامعلوم گولیوں کا استعمال کرلیا تھا ۔ جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔