حیدرآباد /2 جولائی ( سیاست نیوز ) رنگاریڈی کے علاقہ کندکور میں ایک شخص نے خاتون کے رشتہ داروں اور شوہر کی زدوکوبی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ کندکور پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ راجو جو پیشہ سے خانگی فوٹو گرافر تھا ۔ میر خان پیٹ کندکور میں رہتا تھا ۔ 20 جون کے دن اس نے ایک خاتون کو اپنا فون نمبر لکھ دیا تھا اور یہ بات اس خاتون نے اپنے شوہر وینکٹیش اور رشتہ داروں کو بتادی تھی ۔ رشتہ دار اور شوہر نے ملکر منصوبہ تیار کیا اور اس شخص کو ایک انجان مقام پر طلب کیا جو خاتون کے اشارے سمجھ کر آگیا اور شدید زدوکوب کا نشانہ بنایا جس کے بعد دلبرداشتہ اس شخص نے 30 جون کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔