حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک اور شوہر کی لاپرواہی سے تنگ آکر دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات جگت گیری گٹہ اور میڑپلی پولیس حدود میں پیش آئے۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 27 سالہ سواپنا جو مخدوم نگر جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن ملیش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات خودکشی کرلی ۔ سواپنا اور ملیش کی شادی سال 2015 میں ہوئی تھی ۔ ملیش گھر کے اخراجات کیلئے بیوی کو پیسے نہیں دیا کرتا تھا اور گھریلو زندگی سے لاپرواہی کرتا تھا ۔ شوہر کی لاپرواہی اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 30 سالہ سجاتا جو میڑپلی علاقہ کے ساکن ہری کشن راجو کی بیوی اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ہری کشن راجو اس کی بیوی کو ہراساں و پریشان کرتا تھا اور اس نے گذشتہ چند روز سے بیوی پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ ٹپر گاڑی خریدنے کیلئے اس کے مائیکے سے رقم لائے ۔ اس بات سے دلبرداشتہ خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔